ترکیہ خبر

آذربائیجان کے راستے روسی گندم کی آرمینیا کو ترسیل

آذربائیجان کے راستے روسی گندم کی آرمینیا کو ترسیل

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے راستے ٹرانزٹ کے ذریعے روسی گندم کی آرمینیا کو ایک اور کھیپ روانہ کی گئی ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 14 بوگیوں پر مشتمل 977 ٹن گندم آج بلیجری اسٹیشن سے بوئے کَسِک کی سمت روانہ کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی روس سے آرمینیا کو آذربائیجان کے راستے ہزاروں ٹن اناج اور دیگر اشیاء منتقل کی جا چکی ہیں، جن میں کھاد، ایلومینیم اور بک وِیٹ شامل ہیں۔اسی طرح ٹرانزٹ کے علاوہ آذربائیجان سے آرمینیا کو مختلف اقسام کے تیل اور ایندھن کی برآمدات بھی جاری ہیں، جن میں ڈیزل اور پیٹرول کی بڑی مقدار شامل ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ترسیلات خطے میں ٹرانسپورٹ اور تجارت کے معمول کے عمل کے تحت جاری ہیں۔