جنیوا ( مانیٹرنگ ڈیسک)جنیوا میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں میں روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران کا مؤقف زیادہ حقیقت کے قریب دکھائی دیتا ہے جبکہ امریکا مذاکراتی پیش رفت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔میخائل اولیانوف کے مطابق ایران کی تشخیص زمینی حقائق سے زیادہ مطابقت رکھتی ہے، جبکہ اس مرحلے پر واشنگٹن کے بیانات کم ذمہ دارانہ محسوس ہوتے ہیں۔روسی سفیر کے اس بیان کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدہ مذاکرات کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جن میں جنگ بندی، یورینیم افزودگی اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق امور پر اختلافات برقرار ہیں۔
روسی سفیر کا بیان: ایران کا مؤقف زیادہ حقیقت پر مبنی، امریکا کی باتوں پر تنقید
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں