ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک گاؤں میں ملٹری پولیس کی عمارت میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے سے عمارت کی کئی منزلیں منہدم ہو گئیں، تاہم ابھی تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔حکام نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے اور متاثرین کو بچانے کے لیے فوجی اور سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اور عمارت گرنے کے اسباب کی تحقیقات جاری ہیں۔
روس: ملٹری پولیس کی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 3 ہلاک، تحقیقات جاری
1 ماہ قبل