باکو ( ترکیہ خبر) روس اور آذربائیجان کے درمیان مختلف اہم شعبوں، خصوصاً توانائی کے میدان میں مذاکرات جاری ہیں۔سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کئی عملی اور اہم شعبوں پر بات چیت کر رہے ہیں، تاہم ان مذاکرات کی تفصیلات پر بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔روسی صدر نے واضح کیا کہ ان مذاکرات کا بڑا حصہ توانائی کے شعبے سے متعلق ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مزید پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات کریں گے جس میں ان تمام امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ولادیمیر پوتن نے مزید کہا کہ روس اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
روس اور آذربائیجان کے درمیان توانائی سمیت مختلف شعبوں میں مذاکرات جاری
واپس خبروں پر
Category:
آذر بائیجان