روس: یوکرینی حملوں میں 14 شہری جا بحق، 10 بچے بھی زخمی

1 ہفتے قبل
روس: یوکرینی حملوں میں 14 شہری جا بحق، 10 بچے بھی زخمی

ماسکو( مانیٹر نگ ڈیسک) روسی وزارتِ خارجہ کے سفیر برائے خصوصی امور روڈیون میروشینک نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یوکرینی افواج کے حملوں میں 130 سے زائد روسی شہری متاثر ہوئے، جن میں 14 افراد ہلاک اور 119 زخمی شامل ہیں۔ زخمیوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ جانی نقصان بیلگوروڈ، خیرسون، زاپوریزہیا اور بریانسک کے علاقوں میں ہوا، جہاں شہری آبادی اور تنصیبات کو ڈرون، راکٹ اور توپ خانے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔روڈیون میروشینک کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات ڈرون حملوں کے باعث پیش آئے، جن میں ایک ہفتے کے دوران 117 افراد، یعنی تقریباً 87 فیصد متاثرین، بغیر پائلٹ طیاروں کے حملوں کے شکار ہوئے۔روسی سفارتکار نے الزام عائد کیا کہ یوکرین ڈرونز کے ذریعے روسی علاقوں میں شہری تنصیبات کو بارودی مواد سے نشانہ بنا رہا ہے۔ ڈونیتسک پیپلز ریپبلک میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے واقعات میں چار شہری زخمی ہوئے، جبکہ خیرسون کے علاقے میں ایک شہری گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے زخمی ہوا۔ان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یوکرینی افواج کی جانب سے روسی علاقوں پر تقریباً تین ہزار مختلف ہتھیاروں کے ذریعے حملے کیے گئے، جس سے خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔