ایران میں سپریم لیڈر کے انتخاب کی افواہیں، مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا رہنما قرار

1 ماہ قبل
ایران میں سپریم لیڈر کے انتخاب کی افواہیں، مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا رہنما قرار

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔تاہم اس خبر کی تاحال ایرانی سرکاری حلقوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے اور نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایران کی مذہبی و سیاسی قیادت کے اندرونی مشاورتی عمل کے بعد سامنے آیا، لیکن سرکاری ذرائع کی خاموشی کی وجہ سے صورتِ حال غیر واضح ہے۔