ترکیہ خبر

کمبوڈیا میں متعدد پاکستانی شہری انتہائی نامساعد حالات میں قید ہو نے کا انکشاف

کمبوڈیا میں متعدد پاکستانی شہری انتہائی نامساعد حالات میں قید ہو نے کا انکشاف

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی حقوق کے سربراہ آغا رفیع اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ کمبوڈیا میں متعدد پاکستانی شہری انتہائی نامساعد حالات میں قید ہیں۔انہوں نے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کمبوڈیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حالت غیر تسلی بخش ہے۔آغا رفیع اللہ نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ فوری طور پر سفارتی سطح پر اقدامات کرے تاکہ ان شہریوں کی رہائی اور بحفاظت وطن واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے قید پاکستانیوں کی ویڈیوز سے متعلق معلومات بھی سیکریٹری خارجہ کو فراہم کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کا مصالحتی کردار قابلِ ستائش ہے اور حکومت پاکستان کی عالمی امن کے لیے کوششیں خوش آئند ہیں۔