کوئٹہ( ترکیہ خبر) ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ اکیاون ویں روز بھی جاری رہا ہے، اور سرحدی راستوں سے بڑی تعداد میں افراد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔حکام کے مطابق آج گبد ریمدان سرحدی گزرگاہ کے ذریعے پینسٹھ افراد وطن واپس آئے ہیں، جس کے بعد اس راستے سے واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد تین ہزار تین سو تک پہنچ گئی ہے۔28 فروری سے اب تک تفتان سرحد کے ذریعے دس ہزار چھ سو انیس افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اسی عرصے میں گبد ریمدان اور تفتان کے راستوں سے مجموعی طور پر تیرہ ہزار نو سو انیس افراد وطن واپس آئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق واپس آنے والوں میں مزدور، کاروباری افراد، طلبہ، زائرین، بحری عملے سے وابستہ افراد اور ایران میں مقیم دیگر پاکستانی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی آمد پر تمام افراد کی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال، امیگریشن کلیئرنس اور سیکیورٹی اسکریننگ کا عمل بروقت اور منظم انداز میں جاری ہے تاکہ کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری، 51 روز میں ہزاروں افراد وطن پہنچ گئے
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان