ترکیہ خبر

کے پی اسمبلی میں شہباز شریف، عاصم منیر اور اسحاق ڈار کیلئے نوبل انعام کی قرارداد جمع

کے پی اسمبلی میں شہباز شریف، عاصم منیر اور اسحاق ڈار کیلئے نوبل انعام کی قرارداد جمع

پشاور ( ترکیہ خبر) خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو امن کے فروغ کے لیے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔یہ قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی شہلا بانو کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق مذکورہ قیادت کی مؤثر سفارتکاری کے نتیجے میں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق تھے اور یہ صورتحال ایک بڑے عالمی بحران کی شکل اختیار کر سکتی تھی۔مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کی کوششوں سے کشیدگی کم کرنے میں مدد ملی، لہٰذا انہیں امن کے قیام اور فروغ کے اعتراف میں نوبل انعام کیلئے نامزد کیا جائے۔