قطر کی امریکی سفارت خانے کے قریب رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت

1 ماہ قبل
قطر کی امریکی سفارت خانے کے قریب رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت

دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کی وزارتِ داخلہ نے دارالحکومت دوحہ میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریب رہنے والے رہائشیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر علاقے کو خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق پولیس اہلکار علاقے میں موجود ہیں اور شہریوں کو پرسکون انداز میں وہاں سے منتقل ہونے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ متاثرہ افراد کے لیے عارضی رہائش کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے اور کچھ لوگوں کو قریبی میٹرو سٹیشن جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔فی الحال کسی فوری خطرے کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم یہ اقدام امریکی محکمہ خارجہ کے جاری انتباہ کے بعد سامنے آیا، جس میں امریکی شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر براہ راست تجارتی پروازیں دستیاب نہ ہوں تو عمان یا سعودی عرب جیسے قریبی ممالک کے راستے سفر کریں اور وہاں سے علاقے سے نکل جائیں۔