آزاد کردہ علاقوں میں آبادکاری جاری، شکر بیگلی گاؤں میں 45 خاندان واپس پہنچ گئے
باکو( ترکیہ خبر) باکو میں صدر الہام علییف کی ہدایت کے مطابق آزاد کرائے گئے علاقوں میں بڑے پیمانے پر واپسی اور آبادکاری کا عمل جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلع جبرائیل کے گاؤں شکر بیگلی میں مختلف علاقوں اور عارضی رہائش گاہوں میں مقیم 45 خاندانوں پر مشتمل 196 افراد کو دوبارہ ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ خاندان پہلے مختلف شہروں میں سرکاری عمارتوں، ہوسٹلوں اور سینیٹوریمز میں عارضی طور پر مقیم تھے۔آزاد وطن واپس آنے والے شہریوں نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور خصوصی توجہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر الہام علییف اور پہلی نائب صدر مہربان علییوا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے آذربائیجان کی مسلح افواج، فوجی اہلکاروں اور ان شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ان علاقوں کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔