اسلام آباد( تر کیہ خبر) اعلیٰ حکومتی ذرائع نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ عمل پیر سے شروع نہیں ہو رہا۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے تاحال کسی حتمی دن اور تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔اس سے قبل امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کے روز پاکستان میں ہوگا، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیش رفت کے حوالے سے مثبت اشارے دیے اور کہا کہ بہت سی اچھی پیش رفت متوقع ہے، جن میں لبنان بھی شامل ہے۔
اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کی خبروں کی تردید، تاریخ طے نہ ہو سکی
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان