کوئٹہ( ترکیہ خبر)ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 65ویں روز بھی جاری ہے، مختلف سرحدی راستوں سے شہریوں کی آمد کا سلسلہ برقرار ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج مزید 38 افراد پاکستان پہنچے، جبکہ اس بارڈر سے اب تک مجموعی طور پر 3445 افراد وطن واپس آ چکے ہیں۔حکام کے مطابق تفتان بارڈر پر 28 فروری سے اب تک 10 ہزار 619 افراد کی واپسی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح دونوں بارڈرز کے ذریعے مجموعی طور پر 14 ہزار 64 پاکستانی وطن لوٹ چکے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واپس آنے والوں میں سی مین، زائرین، مزدور، کاروباری افراد اور طلبہ شامل ہیں، جنہیں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری، 65 روز میں 14 ہزار سے زائد افراد وطن پہنچ گئے
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان