ترکیہ خبر

ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری، ڈیڑھ ماہ میں ہزاروں افراد وطن پہنچ گئے

ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری، ڈیڑھ ماہ میں ہزاروں افراد وطن پہنچ گئے

کوئٹہ( ترکیہ خبر) ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 45ویں روز بھی جاری رہا، جہاں مزید افراد سرحدی راستوں کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے راستے آج مزید 20 افراد وطن واپس آئے، جبکہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران اس مقام سے مجموعی طور پر 3172 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔دوسری جانب تفتان بارڈر کے ذریعے 28 فروری سے اب تک 10 ہزار 619 افراد وطن واپس آ چکے ہیں۔ اس طرح گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے راستے مجموعی طور پر 13 ہزار 791 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔وطن واپس آنے والوں میں ایران میں مقیم پاکستانی، زائرین، سمندری عملہ، مزدور، تاجر اور طلبہ شامل ہیں، جن کی واپسی کا عمل بدستور جاری ہے۔