ترکیہ خبر

عالمی شہری منصوبہ بندی فورم میں ریکارڈ شرکت، آٹھ سو سے زائد صحافیوں کی رجسٹریشن مکمل

عالمی شہری منصوبہ بندی فورم میں ریکارڈ شرکت، آٹھ سو سے زائد صحافیوں کی رجسٹریشن مکمل

باکو( ترکیہ خبر)عالمی شہری منصوبہ بندی فورم کے تیرہویں اجلاس میں شرکت کے لیے اب تک اکیس ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔یہ بات عالمی شہری منصوبہ بندی فورم کے تحت میڈیا نمائندوں کے لیے منعقدہ ایک بریفنگ سیشن کے دوران آذربائیجان آپریشنل کمپنی کے مواد اور میڈیا رابطوں کے شعبے کے سربراہ نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ فورم کے لیے میڈیا نمائندگان کی رجسٹریشن بھی جاری ہے اور اب تک آٹھ سو سے زائد صحافیوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔ ان میں سے ستر فیصد سے زیادہ مقامی میڈیا سے تعلق رکھتے ہیں۔منتظمین کے مطابق اس فورم میں بڑی تعداد میں شرکاء کی شرکت عالمی سطح پر شہری ترقی اور منصوبہ بندی کے موضوع پر بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاس ہے، جبکہ میڈیا کی نمایاں موجودگی اس ایونٹ کی اہمیت کو مزید اجاگر کر رہی ہے۔