ٹوائے اسٹوری فائیو کی ریکارڈ توڑ اوپننگ، دنیا بھر میں 312 ملین ڈالر کی کمائی
باکو( شوبز ڈیسک)مشہور اینی میٹڈ فلم سیریز کی نئی قسط ٹوائے اسٹوری فائیو نے 2026 کے آغاز میں باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ابتدائی ویک اینڈ پر فلم نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر 312 ملین ڈالر کی کمائی کی، جو اس سال کی سب سے بڑی اوپننگ قرار دی جا رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق امریکہ اور کینیڈا میں فلم نے 160 ملین ڈالر کا بزنس کیا، جبکہ دیگر عالمی مارکیٹس سے 152 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی۔یہ کارکردگی ٹوائے اسٹوری سیریز کے پچھلے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے اور اینی میٹڈ فلموں کی تاریخ میں دوسری بڑی اوپننگ قرار دی جا رہی ہے۔