آذربائیجان کی نیٹو میں تقریب، مسلح افواج کے 108 سال مکمل ہونے پر استقبالیہ
باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے نیٹو میں مشن کی جانب سے آذربائیجان کی مسلح افواج کے 108ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے قفقاز اور وسطی ایشیا کیون ہیملٹن، اتحادی اور شراکت دار ممالک کے سفیروں اور فوجی نمائندوں سمیت نیٹو کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے نیٹو میں مشن کے سربراہ جعفر حسین زادہ نے کہا کہ یہ دن ملک کی مسلح افواج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور آزادی، خودمختاری اور مضبوط ریاستی اداروں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی رہنما حیدر علییف کے آغاز کردہ فوجی اصلاحات صدر الہام علییف کی قیادت میں جاری ہیں، جنہوں نے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جعفر حسین زادہ نے مزید کہا کہ آذربائیجان جنوبی قفقاز میں پائیدار امن کے لیے پرعزم ہے اور آرمینیا کے ساتھ امن عمل میں پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔