سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا آغاز ہو گیا

1 ماہ قبل
سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا آغاز ہو گیا

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ہے اور آج پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے۔گزشتہ رات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر دیکھے گئے، جہاں دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمان بارگاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہوئے اور شکر و مغفرت کی دعائیں مانگی گئیں۔عراق، عمان، ترکی، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں پہلا روزہ کل ہوگا، جبکہ وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں رمضان جمعرات سے شروع ہوگا۔ بنگلا دیش، بھارت، جاپان، سنگاپور، آسٹریلیا اور فرانس میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے آج پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ اس موقع پر ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے جہاں چاند کی شہادتیں موصول ہوں گی۔محکمہ موسمیات اور ماہرین کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، جس کے بعد رمضان المبارک کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔