اسلام آباد( ترکیہ خبر)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی کوئی ناراضی ہے تو اسے دور کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک محمود خان اچکزئی سے بات نہیں ہوئی کہ وہ حالیہ جلسے میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔ ان کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی کے فیصلوں کو اہمیت دی جائے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ان کی سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائے۔واضح رہے کہ اعتماد میں نہ لیے جانے پر محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی کے گزشتہ دو جلسوں میں شرکت نہیں کی تھی۔
پی ٹی آئی قیادت میں رابطے، محمود اچکزئی سے ناراضی دور کرنے کا اعلان
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان