ترکیہ خبر

چار ملکی تعاون کی جانب پیش رفت، اسحاق ڈار کی اہم سفارتی ملاقاتیں

چار ملکی تعاون کی جانب پیش رفت، اسحاق ڈار کی اہم سفارتی ملاقاتیں

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ، مصر کے معاون وزیر خارجہ اور سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر ہم آہنگی کو سراہا گیا، جبکہ چاروں ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مجوزہ فریم ورک امن، خوشحالی اور معاشی ترقی کے مشترکہ اہداف پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ خطے میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق تینوں ممالک کے سینئر سفارتکار اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور وہ چار ملکی سینئر حکام کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں مستقبل کے تعاون کے خدوخال طے کیے جائیں گے۔