ترکیے خبر

آذربائیجان اور ویٹیکن کے درمیان تعلقات میں پیش رفت، اعلیٰ سطح ملاقات

آذربائیجان اور ویٹیکن کے درمیان تعلقات میں پیش رفت، اعلیٰ سطح ملاقات

باکو( ترکیہ خبر) باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ویٹیکن کے بین المذاہب مکالمے کے ادارے کے سربراہ کارڈینل جارج جیکب کووکاڈ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے آذربائیجان اور ویٹیکن کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف سطحوں پر ہونے والے دوروں کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم قرار دیا۔ویٹیکن کے نمائندے نے ملاقات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پوپ لیو چہار دہم اور ویٹیکن کے سیکرٹری اسٹیٹ کارڈینل پیٹرو پیرولن کے پیغامات بھی صدر آذربائیجان تک پہنچائے۔صدر الہام علییف نے جوابی طور پر ویٹیکن کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پوپ کو اپنے سلامات پہنچانے کی درخواست کی۔ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ آذربائیجان میں مختلف مذاہب اور قومیتوں کے لوگ طویل عرصے سے امن، برداشت اور باہمی احترام کے ماحول میں رہ رہے ہیں، جو ملک کی رواداری اور کثیرالثقافتی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔مزید گفتگو میں آذربائیجان میں کیتھولک چرچ کی سرگرمیوں، مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی تعاون کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے مستقبل میں تعاون کے مزید امکانات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی غور کیا، جبکہ صدر نے ویٹیکن قیادت کو آذربائیجان کے دورے کی دعوت کا خط بھی پیش کیا۔