ترکیہ خبر

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ چین مئی میں متوقع، سی پیک و معاشی تعاون ایجنڈے میں شامل

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ چین مئی میں متوقع، سی پیک و معاشی تعاون ایجنڈے میں شامل

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے مئی میں چین کے سرکاری دورے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سی پیک منصوبے بھی ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔وزیراعظم چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور انہیں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی بھی گفتگو کا حصہ ہوگی۔دورے کے دوران سرمایہ کاری کے نئے مواقع، صنعتی تعاون، زرعی شعبے میں اشتراک اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پر پیش رفت متوقع ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ اور سی پیک منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے پر بھی خصوصی مشاورت کی جائے گی، جبکہ دفتر خارجہ نے دورے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔