اسلام آباد( ترکیہ خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے مبینہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ ان حملوں کے حوالے سے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستان اس مشکل وقت میں اماراتی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور اس کا احترام کرنا انتہائی ضروری ہے۔ شہباز شریف کے مطابق پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات کے ذریعے سفارتی حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای پر مبینہ حملوں کی شدید مذمت، امارات سے مکمل یکجہتی کا اظہار
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان