ترکیہ خبر

وزیراعظم شہباز شریف کی عراقی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک اور نیک تمناؤں کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کی عراقی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک اور نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد( ترکیہ خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے عراق کے نئے وزیراعظم علی الزیدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے علی الزیدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات آنے والے وقت میں مزید مستحکم ہوں گے۔