صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں اہم ملاقات، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد( تر کیہ خبر) ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔صدر اور وزیراعظم کو مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے بریفنگ دی۔ ملاقات میں کسی بھی آئینی یا قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔