ترکیہ میں عالمی خلائی کانگریس، وزیر صنعت کی اہم ملاقاتیں

ترکیہ میں عالمی خلائی کانگریس، وزیر صنعت کی اہم ملاقاتیں

انطالیہ، ترکیہ( تر کیہ خبر) ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجِر نے انطالیہ میں جاری 77ویں عالمی خلائی کانگریس کے موقع پر مختلف ممالک کے ہم منصب وزرا سے ملاقاتیں کیں۔عالمی خلائی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والی کانگریس انطالیہ نیسٹ کانگریس سینٹر میں جاری ہے۔ اس کا انتظام وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے جبکہ ترک خلائی ایجنسی اور ساہا استنبول مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔کانگریس کے دوسرے روز مہمت فاتح کاجِر نے اپنے این سوشل اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے اسپین کے وزیر صنعت و سیاحت جوردی ہریو، لکسمبرگ کے وزیر معیشت، چھوٹے و درمیانے کاروبار، توانائی و سیاحت لیکس ڈیلس، متحدہ عرب امارات کے وزیر کھیل احمد بَلہول الفلاسی، ازبکستان کے وزیر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز شیرزود شیرمتوف اور زمبابوے کی وزیر ماحولیات، موسمیاتی امور و جنگلی حیات ایولین ندلوو سے ملاقاتیں کیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.