ترکیہ دنیا کی ساتویں بڑی فضائی منڈی بن گیا، عالمی ادارہ
استنبول( ترکیہ خبر) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عالمی سیفٹی ڈائریکٹر مارک سرل نے کہا ہے کہ ترکیہ ہوا بازی کے شعبے میں ایک بڑی طاقت بن چکا ہے اور دنیا کی ساتویں بڑی فضائی منڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔عالمی سیفٹی اینڈ آپریشنز کانفرنس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے مارک سرل نے بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ترکیہ میں بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی سفر میں اس نمایاں اضافے نے ترکیہ کو دنیا کی ساتویں بڑی منڈی بنا دیا ہے، جبکہ استنبول دنیا کے اہم ترین عالمی فضائی مراکز میں شامل ہے۔مارک سرل کے مطابق استنبول تاریخی اعتبار سے بھی انتہائی اہم شہر ہے جو یورپ اور ایشیا کے درمیان ایک اسٹریٹجک پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ شہر مختلف تہذیبوں کا گہوارہ رہا ہے اور ہر تہذیب نے یہاں اپنی نمایاں چھاپ چھوڑی ہے۔ہوا بازی کے حفاظتی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک دہائی قبل عالمی فضائی صنعت میں ہر 35 لاکھ پروازوں میں ایک حادثہ ہلاکت کا باعث بنتا تھا۔