گمشدہ افراد کے مسئلے پر باکو میں چوتھی عالمی کانفرنس
باکو( تر کیہ خبر) اسیر، لاپتا اور یرغمال بنائے گئے شہریوں سے متعلق ریاستی کمیشن کے زیر اہتمام گمشدہ افراد سے متعلق ’’باکو ڈائیلاگ‘‘ کے سلسلے میں چوتھی بین الاقوامی کانفرنس گلیستان پیلس میں شروع ہوگئی۔آذرتاج کے مطابق کانفرنس کا موضوع ’’گمشدہ افراد کے مسئلے کے حل میں اعتماد کا فروغ اور مؤثر طریقہ کار کی تشکیل‘‘ ہے۔اجلاس میں سابق سربراہانِ مملکت و حکومت، بین الاقوامی اداروں اور مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام، گمشدہ افراد سے متعلق اداروں کے سربراہان، ماہرین، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے، انسانی حقوق کے ماہرین، آذربائیجان میں تعینات غیر ملکی سفیر، فوجی اتاشی اور دیگر شخصیات شریک ہیں۔ریاستی سلامتی سروس کے سربراہ اور اسیر، لاپتا و یرغمال شہریوں سے متعلق ریاستی کمیشن کے چیئرمین جنرل کرنل علی ناغی یوف نے کانفرنس کے شرکا کے نام صدر الہام علی یوف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔