نگورنو قرہ باغ کی آزادی سے لاپتا شہریوں کی تلاش میں نئی راہیں کھل گئیں، الہام علی یوف
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا ہے کہ وطن کی جنگ میں حاصل ہونے والی تاریخی فتح اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی سے لاپتا شہریوں کی تلاش کے لیے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔آذرتاج کے مطابق صدر الہام علی یوف نے یہ بات ’’گمشدہ افراد کے مسئلے کے حل میں اعتماد کا فروغ اور مؤثر طریقہ کار کی تشکیل‘‘ کے موضوع پر باکو ڈائیلاگ کے تحت چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا کے نام اپنے پیغام میں کہی۔صدر الہام علی یوف نے کہا کہ اس وقت اسیر، لاپتا اور یرغمال بنائے گئے شہریوں سے متعلق ریاستی کمیشن اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے اور اجتماعی قبریں تلاش کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔