اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( تر کیہ خبر) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر مملکت نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی، جبکہ دونوں جانب سے خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ سیاسی مکالمہ جلد بحال اور فعال بنانے کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.