ترکیہ خبر

صدر الہام علییف کی باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ اربن فورم 13 کی تیاریوں کا جائزہ

صدر الہام علییف کی باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ اربن فورم 13 کی تیاریوں کا جائزہ

باکو( ترکیہ خبر) الہام علییف کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے باکو اولمپک اسٹیڈیم کے دورے اور وہاں جاری تیاریوں کا جائزہ دکھایا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے آذرتاج کے مطابق یہ دورہ ورلڈ اربن فورم 13 کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا، جس کے لیے اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بڑے بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر اور انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ متعلقہ حکام منصوبے پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔