صدر و وزیراعظم نے بنگلادیش میں کامیابی پر مبارک باد دی

1 ماہ قبل
صدر و وزیراعظم نے بنگلادیش میں کامیابی پر مبارک باد دی

اسلام آباد( ترکیہ خبر) صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلادیش میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں نئی قیادت کی کامیابی پر مبارک باد دی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر زرداری نے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بھاری ووٹوں سے کامیابی پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور بنگلہ دیشی عوام کو پُرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر سراہا۔ صدر نے اپنے پیغام میں پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کے ساتھ مضبوط جمہوری شراکت داری اور مشترکہ ترقی کے عزم کو بھی دہرایا۔دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے طارق رحمان کو بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔