ترکیہ خبر

باکوو میراتھن 2026 کی تیاریاں مکمل، 25 ہزار افراد کی رجسٹریشن مکمل

باکوو میراتھن 2026 کی تیاریاں مکمل، 25 ہزار افراد کی رجسٹریشن مکمل

باکو( ترکیہ خبر)باکو میں ہےدر علییف فاؤنڈیشن کی پہل پر منعقد ہونے والے باکو میراتھن 2026 کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے زی ای آر ٹی اے سی کے مطابق اس سال ہونے والے میراتھن میں 25 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔منتظمین کے مطابق اس دوڑ میں آذربائیجان کے علاوہ امریکہ، جرمنی، برطانیہ، چین، جارجیا، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، روس، ترکیہ اور یوکرین سمیت متعدد ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی معذور افراد اور ڈاؤن سنڈروم کے حامل افراد بھی اس مقابلے میں شریک ہوں گے۔مزید بتایا گیا کہ حال ہی میں لندن میراتھن میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا، جس میں کینیا کے ایتھلیٹ سیباسٹین ساوے نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ 1 گھنٹہ 59 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ خواتین کے مقابلے میں ایتھوپیا کی ٹگسٹ ایسفہ نے کامیابی حاصل کی۔باکو میراتھن پہلی بار 3 مئی کو مکمل 42 کلومیٹر فاصلے پر منعقد ہوگا، جس کا آغاز پرچم اسکوائر سے اور اختتام سی بریز کے علاقے میں ہوگا۔ مرد اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں تین بہترین کھلاڑیوں کو انعامات دیے جائیں گے۔