ترکیے خبر

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جوہری معاہدے کا فریم ورک سامنے آ گیا

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جوہری معاہدے کا فریم ورک سامنے آ گیا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جریدے وائرڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے قریبی حلقوں نے ایران کے ساتھ ایک ایسے ممکنہ معاہدے پر کام کیا جس کے تحت تہران اپنے افزودہ یورینیم سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہوتا، جبکہ بدلے میں اسے اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز کی واپسی اور اقتصادی پابندیوں میں نرمی دی جاتی۔رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ ڈیل کے فریم ورک کی تیاری میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اہم کردار ادا کیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ابتدائی خاکہ صدارتی منظوری کے بعد تیار کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے میں یہ شرط بھی شامل تھی کہ ایران اپنا ہائی لیول افزودہ یورینیم منتقل کرے گا اور آئندہ 12 سے 15 سال تک یورینیم کی افزودگی کو محدود رکھا جائے گا۔