نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں چار سالہ بچی کو معمولی بات پر مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق بچی پر الزام تھا کہ وہ ایک باغ سے پھل توڑ رہی تھی، جس پر ملزم نے اسے پکڑ کر گھر کے اندر باندھ دیا اور تشدد کیا، بچی روتی رہی اور مدد کے لیے پکارتی رہی۔واقعے کا علم اس وقت ہوا جب متاثرہ بچی کی مدد کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
باغ سے پھل توڑنا جرم بن گیا،معصوم بچی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
23 گھنٹے قبل