ترکیہ خبر

پی آئی اے کا سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف، کرایوں میں 40 فیصد تک کمی

پی آئی اے کا سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف، کرایوں میں 40 فیصد تک کمی

لاہور( ترکیہ خبر) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی رعایتی آفر کا اعلان کرتے ہوئے دمام اور ریاض کی پروازوں پر 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دے دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے دمام اور ریاض سفر کرنے والے مسافر اب کم کرایوں میں آرام دہ اور سہولت بخش سفر کر سکیں گے۔ رعایت یک طرفہ اور دوطرفہ دونوں ٹکٹوں پر دستیاب ہوگی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی آفر یکم مئی سے 29 مئی 2026 تک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے مؤثر ہوگی جبکہ ٹکٹوں کی بکنگ آن لائن بھی کی جا سکتی ہے۔پی آئی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد سعودی عرب جانے والے مسافروں کو کم خرچ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔