پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان آنے والوں کے لیے 10 فیصد رعایت کااعلان

2 ماہ قبل
پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان آنے والوں کے لیے 10 فیصد رعایت کااعلان

اسلام آباد( پاکستان خبر)پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد مسافروں، بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔ترجمان کے مطابق مسافر اس رعایت کے تحت 10 فروری 2026 تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ یہ رعایت یکم فروری سے 10 مارچ 2026 اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔