فلپائن میں شدید بارشوں اور طوفانوں سے 19 افراد ہلاک، 15 زخمی

فلپائن میں شدید بارشوں اور طوفانوں سے 19 افراد ہلاک، 15 زخمی

باکو( تر کیہ خبر) فلپائن میں سمندری طوفانوں لوئس اور مے مے کے اثرات اور جنوب مغربی مون سون کے باعث ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی جبکہ 15 افراد زخمی اور 4 لاپتا ہیں۔فلپائن کی حکومت کے مطابق مسلسل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے مٹی کے تودے جانی نقصان کی سب سے بڑی وجہ بنے۔فلپائن کی قومی کونسل برائے آفات میں کمی اور انتظام کے مطابق صوبہ بینگویٹ میں سب سے زیادہ 12 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ریزال میں 4 اور باتانگاس میں 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں صورت حال کا جائزہ لینے اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.