ترکیہ خبر

امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی پاسپورٹ سروسز دو روز کیلئے معطل

امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی پاسپورٹ سروسز دو روز کیلئے معطل

اسلام آباد( ترکیہ خبر) یواے ای اور سعودی عرب کے بعد امریکا میں بھی پاکستانی سفارت خانے میں پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔سفارت خانے کے مطابق شیڈول کے تحت سسٹم کی دیکھ بھال کے باعث جمعرات اور جمعہ کو پاسپورٹ سروسز دستیاب نہیں ہوں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سروسز کی بحالی کے بعد مزید آگاہ کیا جائے گا، جبکہ اس عارضی معطلی پر صارفین سے معذرت بھی کی گئی ہے۔