ترکیہ خبر

سعودی عرب اور امارات میں پاکستانی سفارتخانوں کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل

سعودی عرب اور امارات میں پاکستانی سفارتخانوں کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل

اسلام آباد( ترکیہ خبر) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔پاکستانی سفارت خانے سعودی عرب کے مطابق تکنیکی وجوہات کے باعث پاسپورٹ سہولیات 29 اور 30 اپریل کو معطل رہیں گی۔اسی طرح ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاسپورٹ سروس عارضی طور پر بند ہے، جبکہ سروس کی بحالی سے متعلق کمیونٹی کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔حکام کے مطابق تکنیکی مسائل کے حل کے بعد پاسپورٹ سروسز بحال کر دی جائیں گی۔