فلسطینی وزیراعظم کا باکو کے یومِ فتح پارک کا دورہ، شہدا کو خراجِ عقیدت
باکو( ترکیہ خبر) فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے 16 جولائی کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں واقع یومِ فتح پارک کا دورہ کیا۔پارک پہنچنے پر فلسطینی وزیراعظم کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے فتح یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر محمد مصطفیٰ کو پارک کے تاریخی پس منظر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ یہ پارک آذربائیجان کی تاریخی فتح کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے، جہاں محبِ وطن جنگ کے دوران آذربائیجانی عوام کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔یومِ فتح پارک آذربائیجان کے شہدا کی یاد کو زندہ رکھنے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔