ترکیہ خبر

پاکستان امن کا خواہاں، تنازعات کے حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، ایاز صادق

پاکستان امن کا خواہاں، تنازعات کے حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، ایاز صادق

اسلام آباد (ترکیہ خبر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں جاری تنازعات کے فوری حل کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری رکھی گئی ہیں۔بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آئندہ بھی فریقین کے درمیان رابطے اور مکالمے میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور عرب و اسلامی ممالک بشمول پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبے پر پیش رفت ہوئی، جبکہ پاکستان افغانستان میں بھی امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔