ترکیہ خبر

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( ترکیہ خبر) سعودی عرب کے سفیر برائے پاکستان نواف بن سعید احمد المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اہم علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات اور مسلسل رابطہ انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے اس کی کوششوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔