اسلامی تعاون تنظیم نے ہمیشہ آذربائیجان کی حمایت کی، الہام علییف

اسلامی تعاون تنظیم نے ہمیشہ آذربائیجان کی حمایت کی، الہام علییف

باکو (ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی مسلسل حمایت کو آذربائیجان نے ہمیشہ محسوس کیا ہے۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر الہام علییف نے یہ بات اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے بیسویں اجلاس کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تقریباً 30 سال تک جاری رہنے والے تنازع کے دوران اور جنگ کے بعد کے دور میں بھی واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کیا۔صدر الہام علییف کے مطابق تنظیم نے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہوئے ایسے متعدد بیانات اور قراردادیں منظور کیں جن میں قبضے کی مذمت اور آزاد کرائے گئے علاقوں میں تعمیر و ترقی کے اقدامات کو سراہا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے خلاف آرمینیا کی کارروائیوں کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے کردار کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور آذربائیجان برادر ممالک کی اس حمایت اور یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.