شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے غیرقانونی قرار دے دیے، کروز میزائل کا تجربہ

3 ہفتے قبل
شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے غیرقانونی قرار دے دیے، کروز میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ( مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں خطے میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور عالمی سطح پر عدم استحکام بڑھا رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات اور اقدامات کو مسترد کیا جانا چاہیے اور انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ شمالی کوریا نے ایرانی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرنے کا بھی اعادہ کیا۔دوسری جانب شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کیا، اور صدر کم جونگ ان نے کہا کہ بحری جہازوں کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے۔