ترکیہ خبر

ترک ریاستوں کے این جی اوز کے تعاون فورم کا انعقاد

ترک ریاستوں کے این جی اوز کے تعاون فورم کا انعقاد

باکو( ترکیہ خبر)آج ترک ریاستوں کی تنظیم کے رکن ممالک کی غیر سرکاری تنظیموں کا دوسرا تعاون فورم منعقد کیا جا رہا ہے۔اطلاع کے مطابق اس فورم میں ترک ریاستوں کی تنظیم کے رکن اور مبصر ممالک کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے، سرکاری اداروں کے اہلکار، ماہرین اور سماجی کارکنان شرکت کر رہے ہیں۔اس تقریب کا بنیادی مقصد ترک دنیا میں شہری معاشرے کے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانا اور انسانی، سماجی، ثقافتی اور عوامی شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔