آذربائیجان میں نئے فوجیوں کی حلف برداری کی تقریبات
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف کی منظور شدہ 2026ء کی تربیتی منصوبہ بندی کے تحت آذربائیجان کی فوج میں نئے فوجیوں کی حلف برداری کی تقریبات منعقد ہوئیں۔تقریبات کا آغاز پریڈ گراؤنڈ میں جنگی پرچم لانے کے بعد ہوا۔ اس موقع پر قومی رہنما حیدر علی یوف اور وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس کے بعد آذربائیجان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔نوجوان فوجیوں نے باضابطہ طور پر فوجی حلف اٹھاتے ہوئے وطن سے وفاداری کا عہد کیا۔ وزارت دفاع کے نمائندوں اور فوجی یونٹوں کے کمانڈروں نے نئے اہلکاروں کو مبارکباد دی اور انہیں وطن، ریاست اور کمانڈر انچیف سے وفاداری، ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے استعمال میں مہارت، جنگی تربیت بہتر بنانے اور احکامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔تقریب میں شریک افراد نے نئے فوجیوں کے فوجی حلف اٹھانے پر فخر کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام فوجی دستوں کی پریڈ اور محب وطن جذبے سے منعقدہ ثقافتی و تفریحی پروگراموں سے ہوا۔