ترکیہ خبر

باکو،تبلیسی مسافر ٹرین سروس کا نیا شیڈول طے

باکو،تبلیسی مسافر ٹرین سروس کا نیا شیڈول طے

 باکو( ترکیہ خبر)آذربائیجان ریلوے اور جارجیا ریلوے کے درمیان ابتدائی معاہدے کے تحت باکو”تبلیسی“باکو مسافر ٹرین سروس کے اوقات کار طے کر لیے گئے ہیں۔باکو سے موصولہ معلومات کے مطابق مسافر ٹرین روزانہ رات 11 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 8 بج کر 41 منٹ پر تبلیسی پہنچے گی۔واپسی کے سفر میں ٹرین رات 9 بجے تبلیسی سے روانہ ہو کر اگلے دن صبح 6 بج کر 24 منٹ پر باکو پہنچے گی۔راستے میں ٹرین آذربائیجان کے مختلف اسٹیشنز بشمول باکو ریلوے اسٹیشن، بیلاجری، ییو لَاخ، گنجہ، آغستافا اور بویک کِسک پر رکے گی، جبکہ جارجیا میں قاردابانی اور تبلیسی اسٹیشن پر بھی اسٹاپ ہوگا۔حکام کے مطابق مسافر ٹرانسپورٹ کے انتظامات اور دیگر تکنیکی امور پر دونوں ممالک کے درمیان کام جاری ہے تاکہ سروس کو باقاعدہ طور پر شروع کیا جا سکے۔