برطا نوی سفر کیلئے 85 ممالک کے شہریوں کیلئے نئی شرط سامنے آگئی

1 ماہ قبل
برطا نوی سفر کیلئے 85 ممالک کے شہریوں کیلئے نئی شرط سامنے آگئی

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے 85 ممالک کے شہری جو ویزا کے بغیر برطانیہ کا سفر کرتے ہیں، انہیں اپنی آمد سے قبل الیکٹرانک اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اجازت نامہ نہ ہونے کی صورت میں انہیں سفر سے روک دیا جائے گا۔اس سکیم کے تحت مسافر آن لائن 16 پاؤنڈ ادا کر کے اجازت نامہ حاصل کریں گے۔ یہ الیکٹرانک اجازت نامہ سکیم پہلی بار 2023ء میں متعارف کرائی گئی تھی اور گزشتہ برس اپریل میں یہ پابندیاں صرف یورپی یونین کے ممالک کے شہریوں پر عائد تھیں، تاہم اس پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا۔اب سے برطانیہ کا دورہ کرنے والے افراد کے پاس لازمی طور پر الیکٹرانک اجازت نامہ، ای ویزا یا دیگر درست سفری دستاویزات موجود ہونی چاہئیں۔ ایئر لائنز کو پابندی ہوگی کہ وہ بغیر اجازت نامہ والے مسافروں کو جہاز پر سوار نہ کریں۔برطانوی اور آئرلینڈ کے شہری، دوہری شہریت رکھنے والے افراد، اور وہ لوگ جو برطانیہ میں رہنے کا اجازت نامہ رکھتے ہیں، اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔