ترکیہ خبر

جنوبی قفقاز میں نئی جغرافیائی سیاسی صورتحال، ماہر کا تجزیہ

جنوبی قفقاز میں نئی جغرافیائی سیاسی صورتحال، ماہر کا تجزیہ

باکو( ترکیہ خبر) ماہرین کے مطابق جنوبی قفقاز میں نئی جغرافیائی سیاسی صورتحال تیزی سے ابھر رہی ہے، جس میں خطے میں بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ اور علاقائی توازن میں تبدیلی نمایاں ہو رہی ہے۔یہ بات ترکیہ کے ہاتائے مصطفیٰ کمال یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی ماہر نازنین علی زادہ نے ایک انٹرویو میں کہی۔ان کے مطابق بعض یورپی اور علاقائی قوتیں خطے میں اپنے اثرات بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم 2020 کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے طاقت کے توازن کو نئی سمت دی ہے۔ماہر کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازع نے یہ واضح کیا کہ علاقائی طاقت کا توازن اب صرف روایتی فوجی قوت سے نہیں بلکہ جدید جنگی حکمت عملی اور ٹیکنالوجی سے بھی متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران خطے میں کئی اہم تبدیلیاں سامنے آئیں جن میں علاقائی مسائل کے حل میں مقامی قوتوں کے کردار میں اضافہ اور علاقائی تعاون کے نئے ماڈلز کا ابھرنا شامل ہے۔ماہر کے مطابق جنوبی قفقاز میں بدلتی ہوئی صورتحال ایک نئے دور کی نشاندہی کر رہی ہے جس میں علاقائی کردار اور اتحاد مزید اہمیت اختیار کر رہے ہیں۔